پھالیہ (تحصیل رپورٹر) ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کی کاوشوں کے نتیجہ میں اب ہسپتال میں
ایکسرے 200روپے کی بجائے 15روپے میں ہوا کرے گا

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سید طارق یعقوب رضوی ایم پی اے کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ کونسل کا خصوصی اجلاس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ بلال فیروز جوئیہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ہیلتھ کونسل کے ممبران جاوید اختر انجم، حاجی شہنشاہ بابر ودیگر نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ غربت اور مفلسی کے ہاتھوں مجبور افراد کو آئندہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ میں ایکسرے 200روپے کی بجائے 15روپے میں مہیا کیا جائے گا۔ اس فیصلہ پر گذشتہ روز سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس مستحسن قدم پر ہیلتھ کونسل کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں