اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ بیوی کتنی ہی مالدار کیوں نہ ہو اس کی معاشی کفالت کی ذمہ داری مرد کی ہے بیوی کو اپنی ملکیت رکھنے اور اس کی حفاظت کرنے کا مکمل حق حاصل ہے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خاتون خواہ کسی بھی مذہب کی پیروکار ہو اسے اپنی مذہبی عبادات کرنے کی بھی مکمل آزادی حاصل ہے ۔ خاتون اگر مرتد ہو جائے تو اس کا قتل واجب نہیں ہے بلکہ اسے سمجھایا جائے گا جبکہ مرد اگر مرتد ہوجائے تو اسے تین دن کی مہلت کے بعد سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منظوری کے بعد جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے منظوری سے پہلے تحفظ نسواں بل ہمارے پاس بھیجے ۔ چونکہ تحفظ نسواں بل اسلامی تعلیمات کے خلاف تھے اس لیے ہم نے مسترد کردیے۔ تحفظ حقوق نسواں بل پر غور جاری ہے اور بہت جلد ماڈل تحفظ حقوق نسواں بل تیار کرلیں گے ۔مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ حکومت کو غلطیوں سے پاک قرآن کریم کی تیاری کی طرف توجہ دینی چاہیے اور غلطیوں اور ابہام سے بچنے کیلئے برصغیر میں رائج رسم الخط میں قرآن پاک تحریر کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو اسے پڑھنے میں آسانی ہو۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.