پھالیہ (نامہ نگار) تفصیلا ت کے مطابق الا ئیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر اور ہیلتھ ایمپلا ئز کونسل ضلع منڈی بہا والدین کے صدر سید حفیظ سبزواری ،سینئر نائب صدر سید فیا ض حسین نقوی ، سیکر ٹری اطلا عات عدنان نذیر اور دیگر عہدید اروں نے بتایا کہ محکمہ صحت ضلع منڈی بہا والدین کے ملازمین کے جائز اور قانو نی مطا لبات کی منظو ری کے لئے ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہاوالدین کو 10مئی 2016ءکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ 7مئی 2016کو مذاکرات کے نتیجہ میں ڈیڈ لائن میں 23مئی تک اضا فہ کیا گیا مگر اس دورا ن محکمہ صحت کے آفیسران اور دفتری عملہ نے مطا لبا ت کو مسلسل نظر انداز کیا ۔23مئی کو منعقد ہو نے والی 3روزہ پو لیو کی قو می مہم کے بائیکا ٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا تا ہم گذشتہ دنوں ڈسٹر کٹ کو آرڈینیشن آفیسر منڈی بہا والد ین مظفر خاں سیال سے ہیلتھ ایمپلا ئز کونسل کے وفد کی کا میاب ملا قا ت اور ڈی سی اوکی جانب سے مطالبات کی منظور ی پر ہمدردانہ غو ر کے بعد پو لیو مہم کے بائی کاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور محکمہ صحت کے تمام ورکر آج 23مئی سے شروع ہو نے والی 3روزہ پو لیو مہم میں بھرپو ر حصہ لیں گے ۔سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ محکمہ صحت کے آفیسرا ن اور انکا نااہل دفتری سٹا ف ملازمین کے حقوق کا مسلسل استحصال کر رہے ہیں اوراگر 23مئی کو ہمیں مناسب جواب نہ ملا تو احتجاجی تحریک شروع کر دی جا ئے گی جس کی تما م تر ذمہ داری ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہا والدین ،ڈی او ایچمنڈی بہا والدین اور انکے دفتری سٹا ف پر عائد ہو گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.