
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی نامور تعمیراتی کمپنی کے چیئرمین محمد البار نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت میں بنائی جائے گی جو موجودہ بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے بھی بلند ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے 2020 سے قبل شہریوں کو بلند ترین عمارت کا تحفہ دیا جائے گا جب کہ عمارت کی حتمی بلندی سے متعلق عوام کو اس کی تیاری کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔محمد البار کے مطابق اسپین کے آرکیٹیک سین تیاگو کلاتراوا والز نے عمارت کا نقشہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق عمارت ایک خوبصورت یادگار کی طرز پر بنائی جائے گی جس کے قریب سے بہنے والی ندی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی جو اس کی اہمیت میں اضافے کا باعث بنے گی جب کہ عمارت کی 18 سے 20 منزلوں پر ہوٹل اور بوتیک تعمیر کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ بھی دبئی میں ہے جو 828 میٹر طویل ہے جسے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا اور جنوری 2010 میں اس کا افتتاح کیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں