کراچی (مانیٹر ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا پاکستانی سیٹ اپ بے نقاب ہو گیاہے ،را نے اپنے سلیپرسیلز کو ملائیشیاءاور جنوبی افریقہ سے بھارت منتقل کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ملائیشیاءمیں رہائش پذیر را ایجنٹ محمود صدیقی نے بھارت میں رہائش اختیار کر لی ہے جبکہ را کے سہولت کار ظفر اور خلیل بھی بھارت پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ جاوید لنگڑا بھارت سے کراچی میں انڈین سیٹ اپ دیکھتا ہے ،محمود صدیقی ،ظفر ،خلیل کینڈا سے ای میل کرکے ٹاس پوراکرنے کی ہدایت دیتے ہیں ،کینڈا سے صفدر باقری پیغام کراچی میں را کے سلیپر سیل کو دیتاہے ۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے انڈیا سے کینڈا اور لندن ای میلز کی ٹریکنگ شروع کر دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.