
منڈی بہاوالدین(خصوصی رپورٹ)ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کی تقریب حلف برداری جو کہ ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئی نو منتخب عہدیداروں سے ڈاکٹر افتخار حسین ہاشمی نے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والے ضلعی صدر سید حفیظ سبزواری ،نائب صدر قیصر بشیر گجر ،جنرل سیکرٹری عمران اللہ گوندل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری افضال احمد ،فنانس سیکرٹری ایم طیب ،سیکرٹری نشرو اشاعت عدنان نذیر ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد زمان ایا ز ،میڈیا ایڈوائزر مظہر اقبال تارڑ ،خصوصی ایڈوائز ر حکیم چوہدری محمد علی ،سی ڈی سی ونگ کے کوآرڈینیٹر علی رضا ،سینٹر ی انسپکٹر ز ونگ کے کوآرڈینیٹر محمد اعجاز تارڑ ،کلاس فور کے کوآرڈینیٹر خوشی محمد اور تحصیل پھالیہ کے صدر سید سعید علی بخاری شامل ہیں۔ اس موقع پر ٹی ایم اے ہال کو خوبصورت طریقہ سے سجایا گیا اور ہال میں سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔ہال میں بیٹھنے کی گنجائش زیادہ ہونے کے باوجود لوگ کھڑے رہے ۔ضلع منڈی بہاوالدین کی تاریخ کا یہ شاندار اور مثالی پروگرام تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں