ہم پیر سید طارق یعقوب رضوی ایم پی اے صاحب کی سینتھل آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔امتیاز احمدعرف تاج

 

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی موضع سینتھل شریف میں امتیاز احمد عرف تاج کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقادجو ایک جلسہ گاہ کا منظر پیش کر رہی تھی جس کا انعقاد امتیاز احمد عرف تاج نے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی پیر سید طارق یعقوب رضوی ایم پی اے،سید ریاض شاہ بخاری چیئرمین یونین کونسل حاصلانوالہ،سیف اللہ چدھڑ،محمد بوٹا نعیم گوندل ،صفدر چشتی،سجاد احمد چشتی ،محمد اشرف گوندل صدر پریس کلب پاہڑیانوالی،مظہر اقبال تارڑ،ظہور احمد صابری،میاں مسعود چوہان ،سرفراز احمد خان،سمیت دیگر معززین مہمانوں اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی سیف اللہ چدھڑ نے اہلیان سینتھل کے مسائل سامنے رکھے جس پر سید طارق یعقوب رضوی نے ان کے تمام تر مسائل جن میں اسکولوں ،گلیوں اور سیوریج سمیت دیگر تمام تر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر میزبان امتیاز احمد تاج سمیت دیگر اہلیان سینتھل نے ان کی آمد کو باعث رحمت سمجھا اور کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ پیر سید طارق یعقوب رضوی ایم پی اے صاحب ان کے مسائل کو فوری حل کرائیں گے۔آخر میں مہمانوں، صحافیوں سمیت دیگر افرادمیںقرآن مجید کے تحفے پیش کئے گئے اور بہترین کھانا پیش کیا گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.