لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے قومی ٹیم کی ایشیا اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ناقص کارکردگی رپورٹ تیار کر کے شہریار خان کو بھجوا دی ہے۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ انکوائری کمیٹی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کپتان شاہد آفریدی ،کوچ وقار یونس اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید کو ٹھہرایا ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شاہد آفریدی صرف خود پر اعتماد کرتے ہیں اور کھلاڑیون پر بھروسہ نہیں کرتے جبکہ کوچ کھلاڑیوں کی کاکردگی اور ڈسپلن سے متعلق بے بس رہے ہیں۔رپورٹ میں انکوائری کمیٹی پی سی بی سے سفارش کی ہے کہ شاہد آفریدی کو کپتانی سے فوری فارغ کیا جائے گا اور انہیں آئندہ کپتان نہ بنایا جائے اور کوچ وقار یونس کو بھی عہدے سے ہٹایا جائے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے نئی سلیکشن کمیٹی بنائی جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.