
ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی
بہاؤالدین مظفر خان سیال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولتوں سے آراستہ
ائیرکنڈیشنڈ ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کردیا ۔ 06بستروں پر مشتمل ایمرجنسی
وارڈ کو مختصر مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ منصوبے کی بروقت تکمیل پر ڈی سی
او نے ایم ایس ڈاکٹر سعداﷲ گوندل اور ڈی او( ورکس) کو شاباش دی۔ انہوں نے
ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ڈائلیسز سنٹر میں نئی مشینوں
کی تنصیب کیلئے وارڈ میں جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریضوں نے ان کی توجہ
بعض مسائل کی طرف مبذول کرائی جس پر انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ایک ماڈل طبی مرکز میں تبدیل کرنے کا عزم
کررکھاہے۔ ایمرجنسی وارڈ جس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے وہ اب ہر صورت میں
پورا ہونا چاہیئے اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی
برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی او نے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت کی کہ
بنیادی مراکز صحت میں ضروری ادویات کی فراہمی کا عمل 12اپریل تک مکمل کرلیا
جائے۔ ادویات کی خریداری کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔صرف انتظامی مراحل
جلد طے کئے جائیں۔ اس موقع پر ای ڈی اوپلاننگ و ڈویلپمنٹ میاں ظہیرالدین،
ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیااﷲ صدیقی، ایم ایس
ڈاکٹر سعداﷲ گوندل،ڈاکٹر مہدی خان اور ڈاکٹر احمد یار خان بھی موجود تھے۔
ایم ایس نے ڈی سی او کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں