سکولوں کی بلڈنگز کی ٹرانسفر بہت بڑا کارنامہ ہے چھوٹے بچے بھی خوشیاں منانے لگے

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز سکول کی ٹرانسفر کرانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیںمبارکباد دینے والوں میںمہر عدنان اسلم،خالد محمود انصاری،مہر محمد عنصر،نعیم احمد چغتائی،عادل منصور،محمد اسلم،ارسلان یوسف،محمد اسلم بٹ،غلام قادر،محمد افضل،سرفراز احمد خان سماجی کارکن،نصیر احمد ،غلام مصطفی،غلام شبیر،شعیب احمد،محمد عمران ،طارق محمودسمیت دیگر اہلیان علاقہ نے چوہدری محمد ارشد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چوہدری محمد ارشد کی شخصیت ایک ایسی مثالی شخصیت ہے کہ جس کے اندر عوامی مسائل کو حل کرانے کی ایک آگ ہے جس کی کئی مثالیں ہیں یہاں پر الیکشن جیت کر بھی لوگ عوامی بات کو ترجیح نہیں دیتے بلکہ ان کو کسی نہ کسی طرح رسوا کر دیتے ہیں لیکن چوہدری محمد ارشد الیکشن ہار کر بھی فلاحی کاموں کیلئے میدان میں ہے انہوں نے سکولوں کے علاوہ بھی کئی کاموں کو اعلی حکام سے مطالبہ کر رکھا ہے جس میں آر۔ایچ سی ہسپتال ،گیس کا مطالبہ،ہیلاں سے ملتانیا نوالہ روڈ،جانوروں کےلئے ہسپتال سمیت دیگر مثالیں سب کے سامنے ہیں اور انشاءاللہ ہمیں پوری امید ہے اعلی حکام شفقت کر کے ان کاموں پر بھی جلد نظر ثانی کر کے حکم صادر کریں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں