چوہدری محمد ارشد کی درخواست پر سکول کی بلڈنگ میں تبدیلی آئی جس سے کلاسز میں اضافہ ہو گا

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد ارشد نے ڈی سی منڈی بہاﺅ الدین کو درخواست دی تھی کہ چھوٹے بچوں کا سکول روڈ پر واقع ہونے کے باعث آئے روز حادثات اور کم عمر بچے 2کلو میٹر کا سفر کر کے جاتے ہیں جس سے شدید پریشانی ہے تو ڈی سی اومنڈی بہاﺅ الدین جناب مظفر خان سیال نے اس بات کا فوری نوٹس لے کر انکوائری کرائی اور چوہدری محمد ارشد کی کوششوں سے سکول کی بلڈنگز ٹرانسفر کر دیں گئیں جس پر اہل علاقہ سمیت لوگوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کا بہت اچھا قدم ہے اس سے نہ صرف چھوٹے بچے حادثات سے بچ سکیں گے بلکہ آبادی اندر آنے سے چھوٹے بچوں کی کلاسز میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو گا عوام کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کے ساتھ پیر سید طارق یعقوب رضوی ایم پی اے ،ڈی سی او مظفر خان سیال اوراے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان کے بھی بے حد مشکور ہیں جہنوں نے فوری حکم صادر کیا اور ہمارا مسئلہ پایا تکمیل تک پہنچا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں