
سوات، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات کے علاقے بونیر میں زلزلے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق بونیر روڈ پر شدید زلزلہ کے دوران لینڈنگ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ کار پر گر گیا۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔دوسری جانب وقتنیوز کے مطابق پشاور میں دو مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔پشاور کے علاقے وزیر وزیر باغ میں زلزلے کے دوران بھگدڑمچنے سے ایک مزدور سیٹرھیوں سے گر کر زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا مزدورتیزاب گرنے سے جھلس گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں