لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور پڑوسی ممالک میں آنیوالے زلزلے نے درودیوارہلاکررکھ دیئے تاہم خوش قسمتی سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ماہرین ارضیات کاکہناہے کہ اللہ تعالیٰ نے کرم کیاہے ، اگرزلزلے کا مرکز زیرزمین زیادہ گہرائی میں نہ ہوتا تو کئی گنا زیادہ تباہی ہوسکتی تھی۔ڈائریکٹرمحکمہ مومیسات زاہدرفیق نے اے آروائے نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے کی گہرائی 280کلومیٹرزیرزمین تھی جس کی وجہ سے زلزلہ زیادہ علاقے میں محسوس کیاگیا لیکن نقصان نہیں ہوا، اگر اس زلزلے کی گہرائی کم ہوتی تو تباہی کا تصور ہی نہیں کیاجاسکتا، سب کچھ الٹ پلٹ ہوسکتاتھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.