ہوم
عالمی خبر
سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی ، بہاوپور سے کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد عبداللہ گرفتار
بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی نے بہاولپور کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے سر کی والے کالعدم جماعت کے خطرناک دہشت گرد عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی ”جیو نیوز “ کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولپور کے علاقے حلیم پور میں کاروائی کرتے ہوئے ملتان قاسم بیلہ بم دھماکے میں ملوث کالعدم جماعت کے خطرناک دہشت گرد عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے اس خطرناک دہشت گرد کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر کی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں