ہوم
قومی خبریں
پی ایس 115 ضمنی انتخاب،متحدہ قومی موومنٹ نے میدان مارلیا،این اے 245میں ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں پی ایس 115 ضمنی انتخاب کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق ایم کیوایم کے فیصل رفیق 11ہزار747ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ایم کیوایم حقیقی کے ایک ہزار40 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےتاہم این اے 245 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہےاور اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ آگے چل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق این اے 245 کے 24 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کمال ملک 3814ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے شاہد حسین 1760 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 245اور پی ایس 115میں ووٹنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی جبکہ پی ٹی ائی کا امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوگیا اور متحدہ میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا۔ این اے 245 سے ایم کیو ایم کے کمال ملک، اور پیپلز پارٹی کے شاہد حسین سمیت 14امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوگیا جبکہ اے پی ایم ایل کے امیدوار نوید بوہری ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں پہلے ہی دستبردار ہو چکا ہے۔این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ ہے۔ ضمنی الیکشن کیلئے 227 پولنگ اسٹیشنز اور 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے،حلقے میں 124پولنگ سٹیشنز حساس اور 33انتہائی حساس قرار دیئے گئے۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 سے ایم کیو ایم کے فیصل رفیق، پی ٹی آئی کے امجد حامد اور پیپلز پارٹی کے سعید چاولہ سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہیں۔ دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ضمنی انتخاب میں پولیس کے 2740 اور رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں