ملک وال(نامہ نگار) کچہری روڈ پر سڑک کے درمیان میں لائٹنگ والے کھمبوں پر سیم نالہ سے لے کر رانا چوک تک مختلف دکانداروں اور کمپنیوں نے اپنے تشہیری بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں جن کے گرنے سے کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے گزشتہ روز بھی ایک بورڈکھمبے سے گر کر سڑک کے درمیانی جنگلے کو پینٹ کرنے والے ایک مذدور کے کندھے پر لگاتھاجس سے وہ زخمی ہو گیا تھا شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے درمیان میں موجود کھمبوں سے بورڈ اتارے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.