ہوم
جانو چک نیوز
پھالیہ کے نواحی گاﺅں چک جانو میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کرم کی رات کے عنوان سے منعقد کی گئی
پھالیہ کے نواحی گاﺅں چک جانو میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کرم کی رات کے عنوان سے منعقد کی گئی
محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن ِپاک سے کیا گیا۔اس پر کیف محفل نعت میں ملک پاکستان کے نامور نعت خواںو علمائے کرام اور مقامی ایم پی اے طارق یعقوب رضوی سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بین القوامی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود قادری اوراحمد علی حاکم نے عقیدت میں ڈوب کر ہدیہ نعت پیش کیا جس پر پنڈال سبحان اللہ اور اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔مقامی ایس ایچ او اشفاق احمد بٹ نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محفل کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے اور ہر شخص چیکنگ کے بعد محفل میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے ۔محفل کے اختتام پر آستانہ عالیہ مانگٹ شریف کے صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی صاحب نے سانحہ لاہور کے شہداءکےلئے خصوصی دعا کی اور ملکی سلامتی کےلئے دعا کی کہ اللہ پاک ہمارے ملک سے دہشت گردی جیسے نا سور کا خاتمہ فرمائے اور امن کا گہواراہ بنائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں