ہیلاں میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر اور کھڑے پانی سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ

پھالیہ ڈنگہ روڈ ہیلاں صابر موڑ سے گزشتہ 3سالوں سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے پر انتظامیہ لا پروائی کا شکارڈی سی او منڈی بہاؤالدین نوٹس لیں

ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ہیلاں کی گلیوں میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیروں اور کھڑے پانی کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کئی بار آگاہی کے باوجود اعلی حکمران لا پروائی کا شکار موسم گرما کی آمد آمد ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی بڑھتی ہوئی پیدا وار اہل علاقہ کےلئے وبائی امراض جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے دوسری طرف اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دی گرین سکول سے لے کر صابر موڑ تک پانی گزشتہ تین سالوں سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے اور پھالیہ ڈنگہ روڈ تباہ ہو چکا ہے کئی دفعہ ٹی ایم اے کو بھی بتایا گیا پر شنوائی نہ ہوئی اہل علاقہ کی عوام کا ڈی سی منڈی بہاو ¿الدین مظفر خان سیال سے فوری نوٹس کا مطالبہ ہے اہل علاقہ کی عوام کی بھلائی کےلئے فوری کاروائی کی جائے تاکہ ڈینگی جیسی وبائی امراض سے بچ سکیں۔عوامی مطالبہ 

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.