راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی اہل خانہ سے رات آخری ملاقات کرائی گئی تھی جس کے بعد اسے پھانسی دی گئی۔اطلاعات ہیں کہ ان کی نماز جنازہ شام پانچ بئجے لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کر دیا تھا جس پر انسداددہشتگردی کی عدالت نے اُنہیں سزائے موت سنائی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی تھی جس کے بعد صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی گئی۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔ جیل حکام نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کی میت ان کے بھائی کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب پھانسی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں