چک خواجہ میں سیم نالہ پل گر گیاووٹ لئے وعدے کئے اور لا پتا ہو گئے رہائشیوں کی پکار

سیم نالہ پل گزشتہ 2سال سے سیلاب کے دوران تباہ ہوا تھا آج تک کوئی عمل درآمد نہ ہوا
ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ہیلاں کے نواہی موضع چک خواجہ میں سیم نالہ پل کا حالیہ سیلاب میں ایک حصہ گر گیا تھا جس کے بارے میں کئی دفعہ اعلی حکام کو بتایا گیا پر سب ووٹ کے دنوں ووٹ اکٹھے کرنے آ جاتے ہیں اور وعدے کر کے غائب ہو جاتے ہیں سیم نالہ شہر سمیت کئی دیہاتوں اور چھوٹے بڑے ڈیروں کی طرف جانے کا بھی راستہ ہے یاد رہے کہ اس پل پر سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے گزز کر سکول جایا کرتے تھے اب جب کہ پل گیاتب ان کو اسی سیم کے اندر سے گزر کر جانا پڑتا ہے کئی بچے جاتے ہوئے گر کر زخمی بھی ہوئے اہل علاقہ کی میڈیا ٹیم سے بات چیت ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کوئی اجنبی اس راستے جا رہا تھا پل سمجھ کر اس پر سے گزرے تو سیدھے ایکسیڈنٹ کا شکار بنے لہذا اعلی حکام سمیت خصوصاََجناب ایم پی اے ،اور ایم این اے اس بات کا نوٹس لیں اور اس کی تعمیر کےلئے کوئی نا کوئی فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ اہل علاقہ کسی بڑے حادثے سے بچ سکیں
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں