پھالیہ(بیوروچیف) پھالیہ شہر میں باربی کیو اور چکن تکہ اور لیگ پیس مالکان نے اپنے من مانے ریٹ طے کرکے انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کررکھا ہے ،جبکہ انتظامیہ کی طرف سے آج تک کوئی باقاعدہ ریٹ لسٹ نہیں بنائی گئی ،چکن تکہ مالکان نے گاہکوں کو لوٹنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے شروع کررکھا ہے اب جبکہ تازہ چکن کا ریٹ 150روپے کے قریب ہے مگر چکن لیگ پیس 100روپے سے110روپے چکن تکہ 30روپے سے35روپے فروخت ہورہا ہے اسی طرح غیر معیاری آٹاکی بنی کم وزن روٹی 7روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، جبکہ چکن کا معیار اور دکان یا سٹال کی صفائی بھی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے ۔جسکی وجہ سے کئی سرکاری محکموں کی عدم مداخلت اور مانٹرنگ ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے ،گرانفروشی کا اطلاق باربی کیو ملکان پر بھی کیا جائے،انتظامیہ تازہ چکن کے مطابق ریٹ لسٹیں بنوائے اور دکانوں پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی یقینی بنائے،شہری حلقوں کا اے سی پھالیہ ڈی ایچ او پھالیہ اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں