
پھالیہ
(تحصیل رپورٹر) میٹرک کے امتحان میں نقل کرنے کے الزام میں دو طالبعلموں
کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحان میں نقل کا ارتکاب
کرنے کے الزام میں سنٹر نمبر 383 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بھوآحسن کے
سپرنٹنڈنٹ عدیل اصغر کی رپورٹ پر قادرآباد پولیس نے طالبعلم تحریم اشرف
رول نمبر 177937 ساکن صدیق آباد اور سنٹر نمبر 426 گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری
سکول پھالیہ کے سپرنٹنڈنٹ عمر فاروق کی رپورٹ پر پھالیہ پولیس نے طالبعلم
سید فخر عباس کے خلاف پنجاب ایجوکیشن ایکٹ 1950 ترمیمی آرڈیننس 1999 کے
تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ترمیم شدہ خبر۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں