
پھالیہ (بیوروچیف)چوہدری غلام حسین بوسال کو چیئرمین ضلع کونسل منڈی بہاﺅالدین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ضلع منڈی بہاﺅالدین کی تاریخ میں ان کی فیملی کا سیاسی میدان میں ایک بڑا نام ہے ان کی اس شاندار فتح پر ضلع بھر کے عوامی وسماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان خیالات کا اظہار خرم شہزاد سیال آف پھالیہ، صالحوں محمد سیال پھالیہ، پرویز اقبال بوسال اور جاوید اقبال بوسال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام حسین بوسال ضلع کی تمام 80کونسلوں کو مساوی فنڈز دیکر ماڈل کونسلز بنائیں گے۔ نہ کرپشن کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ سرکاری محکموں میں رشوت اور کرپشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام حسین بوسال کی قیادت میں منڈی بہاﺅالدین کو پنجاب کا خوبصورت اور ماڈل ضلع بنایا جائے گا اس کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین مسلم لیگ ن کا گڑھ ہ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف منڈی بہاﺅالدین کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں