پھالیہ (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ بلال فیروز جوئیہ کی زیر صدارت تحصیل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر کسی قسم کے سکیورٹی انتظامات مکمل رکھیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بھی بھر پور تعاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت اقدامات کر کے سانحوں سے بچا جا سکتا ہے۔ طلباءاور طالبات کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایس ایچ او پھالیہ احسان ظفر سندھو کے ساتھ گورنمنٹ پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج، گورنمنٹ گرلز کالج بھاگٹ اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پھالیہ کا دورہ کر کے پرنسپل صاحبان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ اور ایمونیشن بھی چیک کیا جائے گا اور کسی شکایت کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.