چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی پنجاب اسمبلی میں ارکان میں تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد دونوں جانب سے جوتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی میں حکومتی بینچوں کے بارہ بل منظور ہونے پر اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج ہو گئے اور شدید ہنگامہ کیا ، حکومت کی جانب سے بل بلڈوز کرنے پر نعرے بازی بھی کی جس کے بعد حکومتی ارکان بھی جوش میں آگئے اور جوتوں کا جواب جوتوں سے دیتے رہے۔ایوان مچھلی منڈی بن گیا تو سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔کانگریسی رکن ترلوچن سند نے وزیر مال بکرم سنگھ کو جوتا دے مارا جس پر ایوان کا ماحول خوب گرم ہو گیا ، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅکرنے کی کوشش بھی کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے ، اسمبلی میں اس قدر ہنگامی آرائی کے بعد سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں