
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ضلع منڈی بہاﺅالدین کے صدر عدیل خان چوہدری کی حلف برداری کی تقریب ،تقریب میں سماجی ،سیاسی ،غیر سیاسی ،مذہبی اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت۔پی جے اے کے مرکزی نائب صدر سید حفیظ سبزواری کا شاندار استقبال ۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)ضلع منڈی بہاﺅالدین کی شاندار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی ،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر ریاض حسین نے سرانجام دیے ۔تقریب میں نیشنل پیس کونسل گوجرانوالہ ڈویژن کے وائس چیئرمین اور انٹرنیشنل نعت خوان شہزاد تحسین مدنی ،یونین کونسل ہیگروالہ کی معروف شخصیت حاجی لیاقت علی مانگٹ ،چوہدری محمد ارشد گوندل سابق نائب ناظم یونین کونسل پاہڑیانوالی،پھالیہ کے معروف صحافی انجینئر تصور عباس مغل ،عزادار حسین ،چوہدری عمران شہزاد گوندل ،صحافی محمد تنویر ،چوہدری اظہر اقبال دھدرا ،منیب خان ،چوہدری نوید انجم دھدرا،احسان اللہ ،رانا غیور خان ،چوہدری افتخار احمد دھدرا،راجہ اظہر اقبال،انصر قریشی،شعیب انصر،انسپکٹر چوہدری محسن وڑائچ،محمد یونس مغل،محمد عامر،قاری عابد باروی،چوہدری خالد محمود تارڑ،ماسٹر تنویر احمد،حکیم منظور حسیں خرم،اورنگزیب دھدرا،عابد حسین نظامی،چوہدری قمر عباس دھوتھڑ،ماسٹر مختا راحمد اور چوہدری انور ثاقب سمیت علاقہ کی اہم شخصیا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پی جے اے کے مرکزی نائب صدر سید حفیظ سبزواری نے پی جے اے ضلع منڈی بہاﺅالدین کے نو منتخب صدر عدیل خان چوہدری سے حلف لیا اور ان کو کارڈ پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدیل خان چوہدری نے کہاکہ مجھ پر مرکزی قیادت نے جس اعتماد کا اظہارکیا ہے اس پر پورا اتروں گااور ضلع منڈی بہاﺅالدین میں پی جے اے کو منظم ،متحرک اور فعال بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کروں گا۔ مہمان خصوصی سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن پورے ملک میں ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور اس کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں پی جے اے اخوت اور بھائی چارے کی لازوال مثال ہے اور ہم انشاءاللہ پورے ملک میں صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر معروف سماجی شخصیت حاجی لیاقت علی مانگٹ نے شرکاءکے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا تقریب سے قبل مہمان خصوصی پنڈال میں پہنچے تو ان کا شاندا ر استقبال کیا گیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں