
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماءو سابق تحصیل ناظم پھالیہ چوہدری شکیل گلزار نے کہا ہے کہ نااہل، ڈھیٹ اور پانامہ سکینڈل میں لتھڑے ہوئے حکمران اب زیادہ دیر اقتدار کے مزے نہیں لوٹ سکتے اب انہیں عوام کے ساتھ ساتھ عدالتی کٹہڑے میں آنا پڑے گا۔ان خیالات کے اظہار انہوں نے میاں برادران نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنی برادری اور رفقاءکو مستفیض کیا ہے عوام کو اربوں ڈالر کے قرضوں میں دھونک دیا گیا ہے ضلع میں منڈی بہاﺅالدین میں ترقیاتی کاموں کو ڈھنڈورا تو پیٹا جارہا ہے مگر حقیقت میں پورے ضلع کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے ، رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ دور دیہاتوں تک جانے والے سڑکیں مکمل ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین، زمیندار طبقہ،مزدور برادری سمیت زندگی کے ہر شببہ سے تعلق رکھنے والے طبقات حکمرانوں کی ناقص اور ناقابل عمل پالیسیوں کا شکار ہیں۔ مہنگائی اوربے روزگاری اپنے عروج پر ہے،دہشت گردی ایک ناسور بن چکی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں موجودہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجت دلاکر ایک حقیقی جمہوریت کو ملک میں رائج کرے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں