بینک ٹائمنگ صبح 9بجے سے5:30بجے شام کر دی گئی ہے۔بینک مینجر راجہ محبوب کی گفتگو
ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ہیلاں حبیب بینک جو پہلے ہی ایک مثالی بینک کا درجی رکھتی ہے گزشتہ کئی سالوں سے کامیابی کی طرف گامزن ہے اب ہیلاں برانچ میں ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے نان اسٹاپ بینکنگ کی سہولت سے بھی ہیلاں سمیت اردگرد کے علاقہ کی عوام مستفید ہو سکے گی اس موقع پر سبحان کمپیوٹرز کے مالک احسان الحق سیکرٹری کا کہنا تھا کہ راجا محبوب جب سے ہیلاں میں حبیب بینک برانچ میں آئے ہیں تب سے ان کی دن رات محنتوں سے عوام خواریوںسے بچ گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نادرا ای سہولت ریچارج کےلئے 1:30بجے کے بعد شدید پریشانی کا سامنا تھا جس سے علاقہ مکینوں کو بجلی کے بل جمع نہ ہونے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاتھا جو اب ختم ہوجائے گا دوسری طرف راجہ محبوب نے صحافیوں کو بتایا کہ اب بینک صبح 9بجے سے شام5:30بجے تک کام کرے گا جس میں صرف نمازکا وقفہ ہو گا اس سہولت سے مجھے پوری امید ہے کہ عوام کی خوش ہو نظر آئے گی اور بینک برانچ بھی کامیابی کی طرف رواں دواں ہو گی اس سہولت کااجراءکر دیا گیا اہل علاقہ کا نے راجہ محبوب سمیت دیگر عملہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.