ملک بھر میں آج شب برأت انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے جب کہ اس موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ملک بھر میں شب برأت آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے اس موقع پر لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پرحاضری دے رہے ہیں اورفاتحہ خوانی کررہے ہیں۔ روح پرور اجتماعات میں اللہ تعالی کے حضورگناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ شب برأت کے موقع پر مساجد میں بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل ادا کیے جائیں گے جب کہ فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، قبرستان کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.