اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر فوج کو بد نام کر رہی ہے،نواز شریف کے نریندر مودی سے ذاتی تعلقات ہیں ،حکومت نے بھارت کے خلاف ایک بیان بھی نہیں دیا ،را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر اتنی خاموشی کیوں ہے؟۔نجی نیوز چینل سما ءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے بھارت سے کہا کہ ہم تو آپ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن فوج رکاوٹ بنی ہوئی ہے ،نواز شریف کی حکومت غلط کام کر کے ملک کے خلاف سازش کر رہی تھی ۔اب بھی نواز شریف نے نریندر مودی سے ذاتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں ،اسی وجہ سے وزیر اعظم نے بھارت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور بھارتی سپاہی کی گرفتاری پر بھی خاموشی برتی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.