
منڈی بہاوالدین (ہیلاں پھالیہ نیوز)ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے ضلعی صدر سید حفیظ سبزواری نے کی جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاوالدین کے صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ ،الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر چوہدری محمد افسر ،سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد العباس نقوی تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایچ ای سی سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ ضلع منڈی بہاوالدین کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ محکمہ صحت کے تمام کیڈرز اور تمام سکیلز کے ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا گیا ہے ہیلتھ ایمپلائز کونسل ایماندار اور فرض شناس آفیسران کے سر کا تاج ہے جبکہ کرپٹ ،بد عنوان اور رشوت خور آفیسر ان اور ملازمین کے لئے ننگی تلوار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ حکومت پنجاب کے 2011ءکے نوٹیفیکیشن کی تعمیل ضلع منڈی بہاوالدین میں اب تک نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملازمین اپ گریڈیشن سے محروم ہیں جبکہ دوسری جانب درجہ چہارم کے ملازمین کے مسائل زیر التواءہیں اور ان کی ترقیاں 2007ءسے التواءکا شکار ہیں ہماری نشاندہی پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاوالدین مظفر خاں سیال نے فوری نوٹس لیا جس کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کے بنیادی مراکز صحت کے ہسپتالوں میں رہائشی عمارتوں کی خستہ حالی کا نوٹس لیا جائے اور ڈرگ ایکٹ کے تحت 45یوم کے اندر تمام میڈیکل سٹوروں کے لائسنس رینیو کئے جائیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افتخار حسین ہاشمی نے کہا کہ ہیلتھ ایمپلائز کونسل ملازمین کے لئے ایک تحفہ ہے لیبر لیڈر پنجاب حاجی بابو بشیر احمد واسو نے کہا کہ آج کے کٹھن دور میں اتنی بڑی تنظیم کا قیام ایک عظیم کارنامہ ہے اور میری تمام ہمدردیا ں ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے ساتھ ہیں ۔الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر چوہدری محمد افسر نے کہا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں ملازمین کے مسائل حل نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے اگر آپ اسی طرح متحد رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کے مسائل حل نہ ہوں ۔الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید اسد العباس نقوی نے کہا کہ 2011ءمیں فور ٹائر فارمولہ کے تحت پنجاب کے 22سے زیادہ اضلاع میں عملدرآمد ہو چکا ہے مگر ضلع منڈی بہاوالدین میں عمل در آمد نہ ہونا محکمہ صحت کے افسران اور انکے دفتری سٹاف کی نا اہلی ہے اور اس پر بہت جلد عمل درآمد کرایا جائے گا۔تقریب سے حکیم چوہدری محمد علی ،خوشی محمد ،علی رضا ،حافظ مجتبیٰ کاظم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں