لاہور(ویب ڈیسک)قومی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی، انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں جو خبریں آرہی ہیں وہ ان کے متعلق بورڈ کے سامنے سب سچ بتائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بارے میں بڑی خبریں گردش کر رہی ہیں، سچ کیا ہے جلد وہ بورڈ کو بتائیں گے۔ ٹیم پرفارمنس کے متعلق قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلے اور یہ کہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کی کمی محسوس کریں گے۔ عمر اکمل نے سرفراز احمد کو ٹی 20 کی قیادت ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا ٹیم میں زبردست کمبی نیشن ہے، اس کا آئندہ فائدہ ہو گا۔
ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.