اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اورلواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے خصوصی دعائیں۔
ہیلاں(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ہیلاں کی مشہورو معروف شخصیت گلف ریجن حکومت پاکستان کے انچارج چوہدری زبیر بشیر ،چوہدری ذوالفقار احمد اور شاہ نواز طاہرکی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں سے بیمار تھیںاور زیر علاج تھیں کہ آج دن علالت کے باعث انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ ان کی نماز جنازہ ہیلاںکے مقامی قبرستان شاہ شریف پھالیہ روڈہیلاں میںشام 7بجے ادا کر دی گئی مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی افراد سمیت،وکلاء،صحافیوں ،ڈاکٹروں ،اساتذہ،سرکاری و نیم سرکاری افراد سمیت سینکڑوں افراد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور چوہدری زبیر بشیر ،چوہدری ذوالفقار احمد اور شاہ نواز طاہرکی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور دعا کہ کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک بنائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحومہ کی ختم قل کل 10بجے چوہدری زبیر بشیرکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.