ہوم
قومی خبریں
رائیونڈ مارچ روکنے کی ضرور ت نہیں ، عمران آئیں اور گل غپاڑہ کریں : رانا ثناءاللہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احمقانہ اور وزیراعظم بننے کی سوچ نے ملک کو مشکلات سے دوچار کیا تاہم رائیونڈ مارچ کو روکنے کی ضرورت نہیں ، عمران خان آئیں اور رات کو آکر گل غپاڑہ کریں۔پنجاب اسمبلی کے ہاہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں اور ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، پہلے بھی رائیونڈ کی طرف مارچ ہوئے مگرنتیجہ کچھ نہیں نکلا اوراب بھی کچھ نہیں نکلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پر الزام تراشی ہوتی رہی ہے، مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی،لزامات میں پہلے بھی کچھ نہیں نکلا اور اب بھی نہیں نکلے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں