
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے
قریب جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی
ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ کے
موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق بھی موجود تھے۔ آرمی
چیف نے جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اور شرکاءکی پیشہ وارانہ صلاحیت اور
تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں