ہیلاں پھالیہ نیوز (خصوصی رپورٹ)ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے انتظامات مکمل ۔ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری 08اپریل بروز جمعہ بوقت اڑھائی بجے دوپہر ٹی ایم اے ہال منڈی بہاوالدین میں منعقد ہو گی ۔ہیلتھ ایمپلائز کونسل کے سیکرٹری نشرواشاعت عدنان نذیر نے بتایا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاوالدین کے صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر چوہدری محمد افسر ،سیکرٹری جنرل سید اسد العباس نقوی سمیت محکمہ صحت کے آفیسر ان ،تمام سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین ،سماجی کارکن ،صحافی ،وکلاءاور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کریں گے ۔تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.