پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ویسٹ انڈین
کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا نام تبدیل کرکے ” سیمی خان“ رکھ دیا ہے اور
انہیں پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش بھی کردی ہے۔تفصیلات کے
مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوران ڈیرن سیمی پشاور زلمی کا حصہ تھے ، انہوں
نے ورلڈ ٹی 20 جیتنے پر پشاور زلمی کے پرستاروں کا پشتو زبان میں شکریہ بھی
ادا کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام
میں بتایا کہ انہوں نے پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے پشتو
زبان سیکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتو ایک میٹھی زبان ہے اور وہ پختون زلمی
ہوچکے ہیں اس لیے پاکستان کی اعزازی شہریت کے خواہش مند ہیں ۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جاوید آفریدی کی خصوصی درخواست پر ہم ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کیلئے تیار ہیں اور یہ ہمارے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہوگی ۔ پرویز خٹک نے ڈیرن سیمی کا پشتو نام بھی رکھ دیا اور انہیں ڈیرن سیمی کی بجائے ” سیمی خان“ سے مخاطب کرتے ہوئے پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں