
منڈی بہاؤالدین پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر کوآپریٹو کا ریسکیو 1122سٹیشن کا دورہ، حادثات و سانحات سے نبردآزماہونے کے لئے ریسکیو1122کے انتظامات و کاردکردگی پر اظہار اطمینان۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ا ے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کوآپریٹو نے گزشتہ روز ریسکیو 1122دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے ریسکیو 1122کے وسائل اور حادثات و سانحات بالخصوص سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے تیاری اور پیشہ ورانہ مہارتو ں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر کوآپریٹو پی ڈی ایم اےنے ریسکیو 1122کے تمام وسائل و آلات کا تفصیل جائزہ لینے کے بعد اطمینا ن کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ رات کو آپریشن کرنے کیلئے ریسکیو 1122نے کشتیوں پر روشنی کا جو بندوبست کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں