اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریڈزون میں ممتاز قادری کے حامیوں کے دھرنے کے خلاف انتظامیہ نے آپریشن کافیصلہ کیاہے اور ابتدائی مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی دھرنے کے منتظمین نے آئندہ آدھے گھنٹے میں خوشخبری سنانے کی نویددیدی۔تفصیلات کے مطابق مذاکراتی ٹیم کی واپسی کیساتھ ہی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کی طرف پیش قدمی شروع کردی اور پہلے مرحلے میں بزرگ شہریوں کو ہجوم سے نکالنے کافیصلہ کیا جبکہ اسی دوران دھرنے کے منتظمین کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کاحصہ شاہ اویس نورانی نے کہاکہ 30منٹ میں خوشخبری سنائیں گے ،آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی ، دھرنے کے لیے نہیں ، ملک بھر کے لیے دعاکریں۔ رفیق پردیسی کاکہناتھاکہ 90فیصد اتفاق رائے ہوگیاہے جبکہ پیر افضل قادری کاکہناتھاکہ تمام بڑے مطالبات حکومت نے تسلیم کرلیے ہیں۔ ڈیڈ لاک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مذاکراتی کمیٹی کاکہناتھاکہ لاک ہی نہیں تو ڈیڈ کیسے ہوسکتاہے۔






ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں






ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.