طلبا کے اندر کھیلوں کیلئے دلچسپی پیدا کرکے انہیں ملک کی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرنے پر تیار کیا جاسکتا ہے،مظفر خان سیال

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا بنیادی کردار ہے اور بالخصوص طلبا کے اندر کھیلوں کیلئے دلچسپی پیدا کرکے انہیں ملک کی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرنے پر تیار کیا جاسکتا ہے۔ آج (منگل) سٹیڈیم میں سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاو ¿الدین کیمپس کے زیراہتمام سپورٹس گالا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام جشن بہاراں کے دوران کھیلوں کے بھی کئی مقابلے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کھیلوں کے فروغ کے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پھالیہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیڈیم کی تعمیر کاکام شروع ہوچکا ہے۔ منڈی بہاؤالدین سٹیڈیم کو بھی مزید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے چیف ایگزیکٹو برائے منڈی کیمپس وارث ندیم وڑائچ کی طرف سے کھیلوں کے انعقاد کی آئندہ بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی سی او کا سٹیڈیم آمد پر طلبا اور شہریوں نے پرجوش انداز میں استقبال کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.