ہوم
قومی خبریں
سکھ’’ بھارت ماتا کی جے ‘‘ کا نعرہ نہیں لگائیں گے :سمر نجیت سنگھ مان

امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی سیاست دان اسدالدین اویسی کے بعد اب بی جے پی کی اتحادی جماعت ”اکالی دل“ نے بھی آنکھیں دکھاتے ہوئے یہ واضح کیا کہ سکھ کبھی بھی بھارت ماتا کی جے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔ پارٹی نے یہ واضح کیا ہے کہ سکھ کسی بھی صورت خاتون کی پرستش نہیں کرتے اور اسی وجہ سے وہ ”بھارت ماتا کی جے“اور ”وندے ماترم“کا نعرہ کبھی نہیں لگائیں گے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اکالی دل امرتسر کے سربراہ سردار سمرنجیت مان کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو یہ جان لینا چاہیے کہ سکھ نہ تو بھارت ماتا کی جے بولیں گے اور نہ ہی وندے ماترم کا نعرہ لگائیں گےانہوں نے کہاکہ سکھ ” واہے گورو جی کا خالصہ اور واہے گورو جی کی فتح کے نعرے ہی لگاتے رہیں گے۔سمرن جیت سنگھ مان کے مطابق، بھارت ماتا کی جے نہ کبھی کسی سکھ نے کہا ہے اور نہ کہے گا اور اس سے ان کی ملک سے وفاداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نعرہ ملک سے وفاداری کا پیمانہ نہیں ہو سکتا اور بی جے پی کو اپنے خیالات ہم پر تھوپنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ جمہوری ملک ہے اور اس میں سب کو اپنے اپنے طریقے سے ملک سے محبت کرنے کا حق حاصل ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں