ہوم
منڈی بہاؤالدین نیوز
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا ،طارق یعقوب رضوی
تارکین وطن کی منڈی بہاوالدین سے متعلق کوئی درخواست
زیرالتوا نہیں،ایم پی اے کااوورسیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین رکن صوبائی اسمبلی سید طارق یعقوب رضوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اورصوبائی،ضلعی سطح پر قائم خصوصی کمیٹیاں ترجیحی بنیادوں پر تارکین وطن کے مسائل حل کرارہی ہیں۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر وزیراعلیٰ خود معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی منڈی بہاو ¿الدین سے متعلق کوئی درخواست زیرالتواءنہیں۔ انہوں نے فوکل پرسن اور ڈی او سوشل ویلفئیر عاطف وڑائچ کو ہدایت کی کہ نئی آنے والی درخواستوں پر فوری ایکشن کیلئے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے اجلاس کو بتایا کہ زیادہ درخواستیں پولیس سے متعلق تھیں جن پر ڈی پی او راجہ بشارت نے کارروائی کردی ہے۔دیگر محکموں کے حوالے سے بھی اگر کوئی شکایت سامنے آئی تو دادرسی کی جائے گی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ا ٹارنی عامرنوید شیخ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی سرفراز احمد خان اور ڈی ایس پی فاروق بھٹہ نے بھی شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں