
پھالیہ(بیوروچیف)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں مقامی میرج ہال کے مالک نے ہسپتال کے ان ڈور مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کیلئے 3وقت فری کھاناسروس شروع کردی پھالیہ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔سبحان اللہ میرج ہال پھالیہ کے مالک چوہدری شاہد رضا رانجھا کی ایک اور رفاہی خدمت ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں ان ڈور مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کیلئے 3وقت فری کھاناسروس شروع کردی،کھانا معیاری اور وافر مقدار میں مہیا کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تحصیل پھالیہ کے ہر روز سینکڑوں مریض اور ان کے ساتھ آنے والے تیمارداراس رفاہی آفر سے مستفید ہورہے ہیں ،پھالیہ کے عوامی ،سماجی حلقوں نے چوہدری شاہد رضا رانجھ کی اس سماجی خدمت کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسی ہی خدمات سے اپنے علاقہ کے عوام کو مستفیض کرتے رہیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں