
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کھلاڑی لیوک رائٹ نے پاکستان نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے وضاحت کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ ہمارے معاہدہ ہو ا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنا ہماری چوائس ہو گی ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کھلاڑی لیوک رائٹ نے کہا کہ پی سی بی انتظامیہ سے پہلے ہی معاہدہ ہوا تھا کہ لاہور میں فائنل کھیلنا کھلاڑیوں کی چوائس ہو گی ۔لیوک رائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ” بڑے بوجھل دل کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ میں لاہور نہیں آ رہا۔ میری فیملی جوان ہے اور میں ایک کرکٹ میچ کیلئے رسک نہیں لے سکتا، میں معافی چاہتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کیلئے کیا اہمیت رکھتا ہے لیکن امید ہے کہ مستقبل میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، میں ایک بار پھر منتخب کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت ہی پیارے لوگ ہیں اور پی ایس ایل ٹیلنٹ سے بھرپور زبردست ٹورنامنٹ ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں