لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے معافی تلافی کیلئے بندے بھیج رہی ہے،غیرملکی حکومتوں سے سفارشیں بھی کروائی جارہی ہیں، پنجاب پولیس خرید لی گئی ہے،جب
انصاف کی بات کی جاتی ہے جلسہ کرنے کی بات ہوتی ہے تو دہشتگردی ہونے کے خطوط آجاتے ہیں۔
انصاف کی بات کی جاتی ہے جلسہ کرنے کی بات ہوتی ہے تو دہشتگردی ہونے کے خطوط آجاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس خرید لی گئی ہے،جب انصاف کی بات کی جاتی ہے جلسہ کرنے کی بات ہوتی ہے تو دہشتگردی ہونے کے خطوط آجاتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پرسوں ایک شخص میرے پاس پیغام لے آیا،وہ کہتے ہیں کہ اس سانحہ پر معافی تلافی کرنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے یہ بھی کہاکہ جس نے پریس کانفرنس کی وہ آپ سے معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں۔ہم ڈرنے اور دبنے والے نہیںماڈل ٹاﺅن کے شہداءکا قصاص لے کر رہیں گے۔انہوں نے کہا آج کی ریلی او جلسہ فیصلہ کن ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوکر فیصلہ سنا دینگے،سیاسی دہشتگردی کو جمہوریت کا نام دیا گیا ہے،سیاسی جماعتوں کا علامتی بھی شریک ہونا ہمارے لےے کامیابی ہے،اس ہفتے پریس کانفرنس کرنیوالے وزراءبھی معافی کیلئے آئے تھے،معافی کیلئے غیر ملکی حکومت سے سفارشیں کروا رہے ہیں۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں