اسلام آباد قومی اسمبلی اور سینٹ کے ہنگامہ خیز اجلاس آج پیر کو ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں 5 بجے شروع ہوگا جبکہ سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کریں گے۔ سینٹ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پانامہ پیپرز لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آج اپوزیشن پارٹیوں کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس طلب کرلیا جس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر وزیراعظم کو لکھے گئے خط اور حکومتی اور اپوزیشن کے مشترکہ ٹی او آرزپر حکمت عملی بنائیگی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی‘ ایم کیو ایم‘ جماعت اسلامی‘ ق لیگ‘ اے این پی‘ قومی وطن پارٹی‘ عوامی مسلم لیگ‘ بی این پی سمیت پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس ایسے وقت منعقد ہو رہے ہیں جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پانامہ پیپرز زیر محاذ آرائی عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے سرکردہ لیڈر ایک دوسرے کو کرپٹ کہہ رہے ہیں ایسے ماحول میں قومی اسمبلی کا اجلاس یقینی طور پر خاصا دشوار ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.