پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعلقات بالخصوص بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں طورخم باڈر پر ٹریفک کی آمدورفت کھولنے، دہشت گردی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر طورخم کی بندش سے ہزاروں مسافروں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں متعدد خواتین بچوں اور بوڑھوں نے لنڈی کوتل بازار اور طورخم کی سڑکوں پر رات گزاری۔لیکن آرمی چیف اور افغان سفیر کے درمیان ملاقات میں طور خم بارڈر کھولنے پر اتفاق کر لیا گیاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.