رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملکی مجموعی ایکسپورٹ میں 13 فیصدکمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ میں 11ارب 27کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی تھی جو رواں سال 8فیصد کمی کے ساتھ 10ارب 40 کروڑ ڈا لر رہ گئی فوڈ گروپ میں گز شتہ سال 3ارب 86 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ کی گئی جو رواں سال اسی عرصہ میں 13فیصد کمی کے ساتھ 3ارب 37 کروڑ ڈا لر ہو گئی۔ متفرق گروپ میں گزشتہ سال 1ارب 2کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ کی گئی تھی جو رواں سال 24فیصد کمی کے سا تھ 77کروڑ 57 لا کھ ڈالر ہو گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ سال 53کروڑ86لا کھ ڈا لر کی ایکسپورٹ کی گئی تھی اس میں 76فیصد کمی ہو ئی اور یہ اب ایکسپورٹ 13کروڑ 12لا کھ ڈا لر ہو گئی دیگر مینو فیکچرنگ گروپ میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 2ارب 23کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی تھی جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں 18فیصد کمی کے سا تھ 2ارب 65کروڑ ڈا لر رہ گئیں۔ پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ جو گزشتہ سال 19ارب 91کروڑ ڈا لر تھی مجموعی طور پر 13فیصد کمی کے ساتھ 17ارب 32کروڑ ڈا لر رہ گئیں۔ مختلف ایکسپوٹرز کے مطابق حکو مت کی طرف سے ٹیکسز میں اضافہ ایکسپورٹ میں کمی اس کا باعث بنی۔ ٹیکسوں کی بھرمار سے مختلف مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا اور پاکستان انٹرنیشنل منڈیوں میں دیگر ہمسایہ ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ بنگلہ دیش، ملائشیائ، چائنہ کی مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ میں کمی ہوئی۔۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں