بیونوس ایرز(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاناما لیکس کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد ساوتھ امریکن ملک ارجنٹینا میں صدر مارسیو مرسی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پاناما لیکس میں ارجنٹینا کے صدر کی دو آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جس کے بعد وفاقی پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ارجینٹنا کے صدر کے خلاف ٹیکس اتھارٹی اور اینٹی کرپشن آفس سے معلومات حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی گئی۔
واضح رہے کہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد لوگوں کے دباﺅمیں آکر استعفیٰ دے دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.