ہوم
کھیلوں کی خبر
شاہد آفریدی کی سست ترین اننگز اور بغیر باﺅنڈری لگائے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سست
ترین اننگز کی تفصیلات سامنے آ گئیں تاہم ان کی سست ترین بیٹنگ بھی اوسط
بلے زوں کی بلے بازی کے قریب ہے ۔ شاہد آفریدی نے اپنے 20سالہ کیریئر میں
اب تک کبھی بھی بغیر کوئی باﺅنڈی لگائے 20رنز نہیں بنائے ، انہوں نے اپنے
انٹرنیشنل کیریئر میں صرف ایک بار 15سکوربنائے جب کوئی باﺅنڈری نہ لگا سکے۔ای
ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز
شاہد خان آفریدی اب تک اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 507اننگز کھیل چکے ہیں
اور ان میں 131اننگزمیں وہ 30سکور تک پہنچے ۔ ان میں سے کوئی اننگ بھی ایسی
نہ تھی جن میں شاہد آفریدی باﺅنڈری نہ لگا پائے ہوں۔شاہد آفریدی نے دسمبر
2005میں راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں بغیر کوئی چوکا
لگائے34رنز سکور کئے لیکن اس اننگ میں ان کے دو چھکے شامل تھے ۔ بالکل ایسے
ہی ، ستمبر 2007میں نیروبی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20میچ میں انہوں نے
32رنز بنائے جس میں کوئی بھی چوکا نہ لگاتاہم اس اننگ میں تین چھکے شامل
تھے ۔درحقیت
شاہد آفریدی باﺅنڈری لائن کو گیندچھوئے بغیر کبھی بھی 20رنز تک نہیں
پہنچا۔دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کیریئر میں بغیر
کوئی باﺅنڈری یعنی چوکا یا چھکا لگائے زیادہ سے زیادہ رنز 15ہیں۔جنوری
2011میں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں انہوں نے پندرہ رنز
بنائے تھے جس میں کوئی بھی باﺅنڈری شامل نہیں تھی ۔ شاہد آفریدی کا
ٹیسٹ کیریئرمیں30رنز سے زائد سکور میں کم سے کم سٹرائیک ریٹ 57.62ہے ، مارچ
2000میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 59گیندوں پر
34رنز سکور کئے تھے ۔ ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں سست ترین سٹرائیک ریٹ
68.18ہے ۔ شاہد آفریدی نے 2001میں لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں 44گیندوں پر 30رنز
بنائے تھے ۔ شاہد آفریدی 30یا اس سے زائد ون ڈے میچز میں اپنے 98سکورز میں
سے صرف 13میں بالوں سے کم رن بنا سکے ہوں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں